پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے، پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا
لاہورپنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے- پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے- پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔ اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا مصافحہ سے گریز اور بار بار ہاتھ دھوئیں، مشکوک مسافر کو فوری قرنطینہ بھیجا جائے گا، غیر ضروری آمدورفت سے گریز کیا جائے، پنجاب کے 3 ہسپتالوں میں تیاری کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم اب تک بظاہر پنجاب کرونا وائرس سے محفوظ ہے۔ کرونا وائرس کے کیسز سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے ہونے کے بعد سے اس حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان ایران ، افغانستان اور چین کیساتھ اپنی سرحدیں بھی بند کر چکا ہے۔ جبکہ مزید کسی بھی تشویش ناک صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن تیاریاں کی جا رہی ہیں

No comments:
Post a Comment