پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کو بنیاد بنا کر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔مقتولین کے حامیوں نے مخالفین کے گھروں پر پٹرول اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں میں بچوں کی لڑائی نے 8 افراد کی جانیں لے لیں،یہ لڑائی دو گروپوں کے مابین ہوئی۔حمزہ گروپ نے شان گروپ کے حامی افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے میں دوافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں گروہوں کی پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی اور ایک ماہ قبل بچوں کی لڑائی پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔بچوں کی لڑائی کو بنیاد بنا کر حمزہ گروپ نے آج شان گروپ کے حامی افراد کو کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
No comments:
Post a Comment