Make Money Online Site

loading...

Thursday, March 12, 2020

پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی panjab crona virus 12 cases

               پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے، پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا


لاہورپنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے- پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے- پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔ اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا مصافحہ سے گریز اور بار بار ہاتھ دھوئیں، مشکوک مسافر کو فوری قرنطینہ بھیجا جائے گا، غیر ضروری آمدورفت سے گریز کیا جائے، پنجاب کے 3 ہسپتالوں میں تیاری کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم اب تک بظاہر پنجاب کرونا وائرس سے محفوظ ہے۔ کرونا وائرس کے کیسز سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے ہونے کے بعد سے اس حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان ایران ، افغانستان اور چین کیساتھ اپنی سرحدیں بھی بند کر چکا ہے۔ جبکہ مزید کسی بھی تشویش ناک صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن تیاریاں کی جا رہی ہیں

Wednesday, March 11, 2020

بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان

بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان

1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا

اسلام آباد بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان، 1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ پاک فضائیہ کے ایف طیارے کے تباہ ہونے کے بعد کچھ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف جنگی طیارے پاک فضائیہ کے پاس موجود سب سے جدید جنگی طیارہ ہے جو پاکستان کے دفاع کیلئے انتہائی اہم ہے۔
پاکستان کے پاس موجود ایف جنگی طیاروں میں بیشتر امریکا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ایف 16 جنگی طیارہ چوتھی جنریشن کا مہنگا ترین جنگی طیارہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 80 کی دہائی میں ایف 16 طیاروں کی خریداری کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے پاکستان کے 10 ایف 16 جنگی طیارے مختلف حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ایف 16 طیارے کا پہلا حادثہ 18 دسمبر 1986 کو سرگودھا کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد سے آج تک ملک میں ایف 16 طیاروں کے 10 حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ایف 16 کے 10 حادثات میں پاک فضائیہ کے 4 پائلٹس بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے پاس اس وقت کل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔ جبکہ تازہ ترین واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رونما ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے 

Tuesday, March 10, 2020

بھارت میں ہولی تقریبات کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ ہیں۔ 10 افراد ہولی کے رنگوں میں رنگنے کے بعد دریا میں 
نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوئے جب کہ 4 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے
پولیس کا کہنا ہے کہ دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے زیادہ افراد شراب کے نشے میں دھت تھے جس کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں بہہ گئے۔ لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے
دوسری جانب ہولی تقریبات کے دوران ہی دو گرپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے
دوسری جانب دیگر ریاستوں میں بھی ہولی کی تقریبات کے دوران جھگڑوں اور ہلڑ بازی میں بھی 8 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 20 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے Cricket Updates

Latest Cricket Updates | Matches, Schedules & Cricketers

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

نیشنل اسٹیڈیم میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں 
جمعرات سے کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں  تمام پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں، شہری زیادہ خوف کا شکار نہ ہوں، تاہم حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے، بدھ کو اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فیومیگیشن ہوگی، میچز کے موقع پر بھر پور حفاطتی اقدامات کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ کے لیے سینیٹائرز رکھے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی، تماشائیوں کی مرضی وہ اسٹیڈیم آئیں، تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کا فیصلہ پی سی بی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک سے آنے والے بہت زیادہ احتیاط کریں، وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر کورونا وائرس سے متعلق کام کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کو لے کر کوئی سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتے،وزیرا عظم اس معاملہ پر خصوصی طور ہر دلچسپی لیں، وفاقی حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ہم عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر عمل کریں گ۔

CNG Prices in Sindh

CNG Prices in Sindh 

What is CNG?

Compressed Natural Gas abbreviated as CNG, is used worldwide as a cheap replacement for diesel, gasoline and LPG. CNG is better from the above mentioned fuels in terms of the fact that on ignition it producer fewer unwanted gases. It is corrosion free and odorless. In case of spillage, there is no danger as it tends to scatters in air. CNG is made by compression of the natural gas till it goes down to 1% in volume and then it is stored in hard cylinders from where it is passed out to markets or to consumers


CNG (Compressed natural gas) prices in Pakistan are divided in two regions, 
Region-I price is Rs. 124 /Kg and Region-II price is Rs. 139 /Kg. 
The prices are updated regularly on the bases of new updates

Usage of CNG in Pakistan 

The price of CNG is a lot less than petrol or diesel which is one of the main reasons why it has found it use as a fuel. For using compressed natural gas, a vehicle needs to be converted from petroleum or other fuel settings to gas settings which usually involves installment of a gas cylinder in the car. As traveling is an everyday chore, a car or any other vehicle with pre-installed gas cylinder having 15 liter equivalent of petrol could take you to multiple place in a day as compared to a car running on petrol for which you would have to stop to refuel once or maybe twice. Due to the cheap price factor, its usage as a fuel has been increasing in Pakistan, India, Europe, Iran, South and North America. Apart from cars, CNG is also being used as a fuel in bigger locomotives like trains. According to a survey conducted in 2013, Iran has the highest number of vehicles running on CNG with around 3.50 million registered vehicles followed by Pakistan with 2.79 million registered vehicles, Argentina with 2.28 million vehicles, Brazil with 1.75 million vehicles, China with 1.58 million registered vehicles, Italy with 0.82 million registered vehicles etc-

Pakistan CNG Prices

In Pakistan, the price of CNG is determined and set by Oil and Gas Regulatory Authority also commonly known as OGRA. Back in 2011, when petrol prices peaked in Pakistan, CNG became the choice of fuel for most of the vehicle owners. Long queues of cars, rickshaws, wagons and pickups would form up outside of CNG stations getting their tanks filled one by one. Even when CNG supply used to be short, drivers would use to somehow locate the stations having CNG stocked up and then head to those stations to get their gas tanks filled even if it took hours to wait in the queue. Back then, CNG prices were considerably low in comparison to petrol or other fuel. In December 2016, when CNG prices were deregulated, a lot of financial burden came upon CNG consumers. In those days, CNG was being available at 67.50 per kilogram while petrol price was 66.27 per litre. Adding fuel to fire was the three day CNG load shedding in the country which caused a lot of consumers to switch back to petrol and diesel

Compressed Natural Gas prices in Pakistan are finalized and regulated area wise. The region one includes Baluchistan, Islamabad, Rawalpindi, Gujar Khan, Potohar Region and Khyber Pakhtunkhwa. The CNG prices in these regions are more discounted as compared to prices in region two. The second region for CNG circulation includes Sindh and Punjab. CNG prices in these regions are more costly. Do check the regularly revised CNG prices online if you drive a CNG vehicle


چالیس ہزار روپے والے پرائز بانڈ کی بارہویں قرعہ اندازی Check Online Prize bonds draw Results

چالیس ہزار روپے والے پرائز بانڈ کی بارہویں قرعہ اندازی ،پہلاانعام آٹھ کروڑ



Check Online Prize bonds draw Results

ملتان  سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں کل چالیس ہزار روپے والے پریمیئم پرائزبانڈ ز(رجسٹرڈ)کی بارہویں قرعہ اندازی میں آٹھ کروڑانعام کاقرعہ انععامی بانڈنمبر518928کے نام نکلاتین پرائزبانڈز،284533-819896-944989،دوسرے انعام کے حق دار ٹھیرے ۔دوسراانعام تین کروڑ روپے فی بانڈ تھا
Prize Bond Schedule 2020 جبکہ پانچ لاکھ روپے فی بانڈ،تیسرے انعام کے لئے 660انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کی گئی ۔مجموعی طورپرچالیس ہزار روپے والے پریمیئم بانڈ(رجسٹرڈ)کی بارہویں ڈرامیں 664انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کی گئی 

فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس نيوزfarial talpur bank news

فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس نيوز
farial talpur bank news
اسلام آباد- احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس فعال کرنے کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست دائرکر رکھی ہے.
انہوں نے کہا کہ اکاﺅنٹس منجمد ہونے سے بچوں کی سکول فیس ادا کرنے میں بھی فریال تالپور کو مشکلات درپیش ہیں، نیب اتنا ظلم نہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پڑھ لیں ، نیب بتائے فریال تالپور کے ذاتی بینک اکاﺅنٹ میں کون سے پیسے آئے ہیں؟قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دورانِ سماعت فریال تالپور کے بینک اکاﺅنٹس غیر منجمد کرنے کی مخالفت کی گئی.نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی لہٰذا اسے مسترد کیا جائے نیب نے فریال تالپور کی درخواست پر اپنا جواب احتساب عدالت میں جمع کروا دیا
نیب پراسیکیوٹر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ہم نے مشکوک ٹرانزیکشنز والے بینک اکاﺅنٹس منجمد کیے، گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلا جواز ہے، ان کے اور اکاﺅنٹس بھی ہیں. انہوں نے کہا کہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں، زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاﺅنٹس میں جعلی اکاﺅنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں.فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاﺅنٹس کھولنے کی درخواست دائرکر رکھی ہے

Monday, March 9, 2020

Urdu Times USA Weekly Newspaper is best web news

Urdu Times USA Weekly Newspaper is best web news

First i reed any online news paper but it is best online news team write about  Urdu Times USA is a free Urdu newspaper from New York. It was first published in 1980. Over the years Urdu Times extended the area of publication and is now being published in New York, Washington, D.C, Atlanta, Miami, Detroit, Chicago, Houston, Los Angeles, Mississauga, Montreal, London, Birmingham and Manchester. Khalil-ur-Rehman is the chief editor of Urdu Times-

In Canada the papers is headed by Mohammad Azam Gondal and Tahir Chaudhary in the United Kingdom. In 1980, it was a 4-page newspaper. Since there was no internet or Pakistani channels and the telephone was very expensive, to get the news Khali-ur-Rahman used to pick up the latest copies of the Pakistani Urdu newspapers from the Pakistan International Airlines staff that used to fly with the flight from Pakistan. Most of the pages were prepared by cutting and pasting the news from the old daily Pakistani papers while the latest few news were received by telephone the day before the publication. Also, since there were no computers, Mr. Rahman hired the lone Urdu 'Katib' in New York city to write the headlines- so please read it in life 

نوازشریف نے مریم نواز کو حکومت کیخلاف اہم پیغام دے دیا Nawaz Shareef

Nawaz shareef and mariam nawaz news

نوازشریف نے مریم نواز کو حکومت کیخلاف اہم پیغام دے دیا

لاہورسینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مریم نواز کوحکومت کیخلاف اہم پیغام دے دیا، مریم نواز نے نوازشریف کے پیغام کے بعد اہم رہنماؤں سے بات چیت کی، جس کے بعد ن لیگی رہنماء مزید متحرک ہوگئے ہیں، مریم نوازباہر نکل آئیں تو سیاسی تحریک حکومت کیلئے خطرہ بن جائے گی۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں بھی وزیراعظم کم سپورٹس مین زیادہ نظر آئے، وزیراعظم نے کہا کہ میں اسپورٹس سے بہت سیکھتا ہوں
عمران خان نے کرکٹ میں نام کمایا ، ورلڈ کہ جیتا، پھر سیاست میں آئے، 96ء میں سیاسی جماعت بنائی، اس وقت وعدے کیے کہ میں کرپٹ لوگوں کو نہیں لوں گا، نوجوانوں کو ساتھ پارٹی میں لوں گا، لیکن 22جدوجہد کے بعد انہیں اپنے وعدوں کے برعکس کمپرومائز کرنا پڑے

اب وقت نے اقتدار کا تاج ان کے سر سجا دیا، خیال تھا کہ وہ ماضی کے روائتی سیاستدانوں کی طرح سیاست نہیں کریں گے
یہ الگ سچی بات کہ انہوں نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی جیسے دو بڑے پراجیکٹ بنائے، لیکن یہ اس سے بھی بڑا سچ ہے کہ ہسپتال اور سکول تو عطیات پر چل جایا کرتے ہیں لیکن حکومت اور ملک چندے پر نہیں چلتے، ملک چلانے کیلئے معیشت کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے، گورننس بہتر کرنا ہوتی ہے، ٹیکس وصولیاں ٹھیک کرنا ہوتی ہیں۔آج پشاور میں عمران خان باربار کہتے رہے جو ہارتا نہیں وہ سیکھتا نہیں، میں کہتا ہوں وزیراعظم صاحب ایک دوغلطیوں کے بعد اگر کوئی نہ سیکھے تو پھر ایسے جال میں پھنس جاتا ہے پھر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب آپ کو سوچنا ہوگا کہ آپ اتحادی جماعتوں کے سہارے پر اقتدار میں آئے، تینوں جماعتیں آپ کے ناراض ہیں، لیکن وہ کسی وجہ سے آپ کو نہیں چھوڑ رہے، آپ کے سامنے اپوزیشن بھی نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت باہر ہے، پیپلزپارٹی بھی چپ ہے۔ لیکن پھر بھی آپ نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،لوگ آپ کے وعدوں کو یاد کررہے ہیں۔اگر آپ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کردیں گے تو عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔
90فیصد لوگ آپ سے ناامید ہوچکے ہیں۔اس تمام صورتحال میں آصف زرداری خاموش ہیں، اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 48گھنٹے پہلے اپنی صاحبزادی کو اہم پیغام بھجوایا ہے، جس پر مریم نواز نے کچھ اہم رہنماؤں سے بات چیت کی ہے، اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا ،اور مریم نوازاس راستے پر چل پڑیں، جس سے ان کو گریز کروایا جارہا ہے، اس سے ایک سیاسی تحریک بن جائے گی، اس کا سب سے زیادہ خطرہ عمران خان کی حکومت ہوگ