Make Money Online Site

loading...

Sunday, May 31, 2020

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7 روپے 60 پیسے 
فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد وفاقی حکومت نے یکم جون سے 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں7 روپے6 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت74 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 یسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 5 پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9 روپے37 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت35 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے خصوصی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے پٹرولیم ڈویژن بھیجی تھی۔ جس میں سفارش کی گئی تھی کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے 37 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کا جائزہ لینے اور وزیراعظم سے منظوری لینے کے بعد یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گی۔
جبکہ بتایا گیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد متعلقہ حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ پٹرولیم کمپنیوں سے ذخائر کی موجودہ صورتحال اور گزشتہ 3 ماہ کی خرید و فروخت کے اعداد و شمار طلب کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے خود حکومت کو متحرک ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Friday, May 29, 2020

Saturday, May 9, 2020

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کو بنیاد بنا کر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا

 پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کو بنیاد بنا کر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔مقتولین کے حامیوں نے مخالفین کے گھروں پر پٹرول اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں میں بچوں کی لڑائی نے 8 افراد کی جانیں لے لیں،یہ لڑائی دو گروپوں کے مابین ہوئی۔حمزہ گروپ نے شان گروپ کے حامی افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے میں دوافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں گروہوں کی پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی اور ایک ماہ قبل بچوں کی لڑائی پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔بچوں کی لڑائی کو بنیاد بنا کر حمزہ گروپ نے آج شان گروپ کے حامی افراد کو کھیتوں میں گندم کی کٹائی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Thursday, March 12, 2020

پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی panjab crona virus 12 cases

               پنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے، پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا


لاہورپنجاب بھر میں ہنگامی طور پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی صوبے میں طبی ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے- پنجاب میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دی۔پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور فنڈز کرونا وائرس سے بچاو کیلئے اقدامات میں استعمال ہوں گے- پہلے 26 کروڑ روپے اس مد میں مختص کیے گئے تھے مختلف تکنیکی کمیٹیوں سے کرونا وائرس کیللاف اقدامات کیلئے سفارشات بھی مانگ لی گئی۔ اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس سے متعلق چین کے اقدامات پر غور کیا گیا، چین نے کرونا وائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیے، پنجاب حکومت کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کر رہی ہے، 5 ایئر پورٹس پر ویجیلنس بڑھا دی گئی
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا مصافحہ سے گریز اور بار بار ہاتھ دھوئیں، مشکوک مسافر کو فوری قرنطینہ بھیجا جائے گا، غیر ضروری آمدورفت سے گریز کیا جائے، پنجاب کے 3 ہسپتالوں میں تیاری کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم اب تک بظاہر پنجاب کرونا وائرس سے محفوظ ہے۔ کرونا وائرس کے کیسز سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے ہونے کے بعد سے اس حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان ایران ، افغانستان اور چین کیساتھ اپنی سرحدیں بھی بند کر چکا ہے۔ جبکہ مزید کسی بھی تشویش ناک صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن تیاریاں کی جا رہی ہیں

Wednesday, March 11, 2020

بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان

بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان

1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا

اسلام آباد بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان، 1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ پاک فضائیہ کے ایف طیارے کے تباہ ہونے کے بعد کچھ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف جنگی طیارے پاک فضائیہ کے پاس موجود سب سے جدید جنگی طیارہ ہے جو پاکستان کے دفاع کیلئے انتہائی اہم ہے۔
پاکستان کے پاس موجود ایف جنگی طیاروں میں بیشتر امریکا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ایف 16 جنگی طیارہ چوتھی جنریشن کا مہنگا ترین جنگی طیارہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 80 کی دہائی میں ایف 16 طیاروں کی خریداری کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے پاکستان کے 10 ایف 16 جنگی طیارے مختلف حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ایف 16 طیارے کا پہلا حادثہ 18 دسمبر 1986 کو سرگودھا کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد سے آج تک ملک میں ایف 16 طیاروں کے 10 حادثات رونما ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ایف 16 کے 10 حادثات میں پاک فضائیہ کے 4 پائلٹس بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے پاس اس وقت کل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔ جبکہ تازہ ترین واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رونما ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے 

Tuesday, March 10, 2020

بھارت میں ہولی تقریبات کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ ہیں۔ 10 افراد ہولی کے رنگوں میں رنگنے کے بعد دریا میں 
نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوئے جب کہ 4 افراد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے
پولیس کا کہنا ہے کہ دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے زیادہ افراد شراب کے نشے میں دھت تھے جس کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں بہہ گئے۔ لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے
دوسری جانب ہولی تقریبات کے دوران ہی دو گرپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں جانب سے لاٹھیوں اور راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے
دوسری جانب دیگر ریاستوں میں بھی ہولی کی تقریبات کے دوران جھگڑوں اور ہلڑ بازی میں بھی 8 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 20 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے Cricket Updates

Latest Cricket Updates | Matches, Schedules & Cricketers

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

نیشنل اسٹیڈیم میں کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب مقابلوں کا کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں 
جمعرات سے کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں  تمام پہلوؤں پر غور و خوض کے بعد فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس زیادہ خطرناک نہیں، شہری زیادہ خوف کا شکار نہ ہوں، تاہم حفاظتی تدابیر کا اپنانا بہت ضروری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے، بدھ کو اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فیومیگیشن ہوگی، میچز کے موقع پر بھر پور حفاطتی اقدامات کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ کے لیے سینیٹائرز رکھے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی، تماشائیوں کی مرضی وہ اسٹیڈیم آئیں، تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے کا فیصلہ پی سی بی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سبب بیرون ملک سے آنے والے بہت زیادہ احتیاط کریں، وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر کورونا وائرس سے متعلق کام کر رہے ہیں ، کورونا وائرس کو لے کر کوئی سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتے،وزیرا عظم اس معاملہ پر خصوصی طور ہر دلچسپی لیں، وفاقی حکومت کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ہم عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر عمل کریں گ۔